مہر خبررساں ايجنسي نے نسيج كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلسطين كي شرعي عدالت كے سربراہ شيخ تيسيرتميمي اور مسجد الاقصي كے خطيب نے اسرائيلي حكومت كي طرف سے مسجد الاقصي كے بعض حصوں كو ويران كرنے پر خبردار كيا ہے انھوں نے كہا ہے كہ اسرائيلي حكام بيت المقدس كے تاريخي آثار كو نابود كرنے كي كوشش كررہے ہيں اور اسرائيلي حكومت ايك سوچے سمجھے منصوبے كے تحت مسجد الاقصي كي ديواروں كو گرا كر اسلامي تاريخي آثار كو مٹا كر اور مسجد الاقصي كو منہدم كركے اسكي جگہ يہودي آثار كو قائم كرنا چاہتي ہے انھوں نے كہا كہ حال ہي ميں اس وقت اس منصوبے پر كام روك ديا گيا تھا جب فلسطيني عوام اور دنيا بھر كے مسلمانوں نے اسرائيلي حكام كے اس اقدام كے خلاف احتجاج كيا تھا ليكن اب پھر اسرائيل نے اس منصوبے كا آغاز كرديا ہے مسجد الاقصي كے خطيب نے كہا كہ اسرائيلي حكومت اس موضوع كو دوبارہ چھيڑ كراپني سياست مسلمانوں كے سرتھونپنا چاہتي ہے تاكہ مسجد الاقصي كے سلسلے ميں اپنے منصوبے كو عملي جامہ پہنا سكے
فلسطين كي شرعي عدالت كے سربراہ نے اسرائيلي حكومت كي طرف سے مسجد الاقصي كے بعض حصوں كو ويران كرنے پر خبردار كيا ہے اور كہا ہے كہ اسرائيلي حكام بيت المقدس كے تاريخي آثار كو نابود كرنے كي كوشش كررہے ہيں
News ID 365860
آپ کا تبصرہ